ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:48 PM

printer

یومِ جمہوریہ پریڈ میں اترپردیش کی جھانکی نے بہترین جھانکی کا ایوارڈ، جبکہ بہترین مارچنگ دستے کا ایوارڈ جموں و کشمیر رائفلز کے دستے نے جیتا ہے۔

نئی دلّی کے کرتَویہ پتھ میں منعقدہ 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ پریڈ میں ”مہاکنبھ 2025 – سورنِم بھارت: وراثت اور وِکاس“ کے موضوع پر تیار کردہ اترپردیش کی جھانکی نے بہترین جھانکی کا ایوارڈ جیتا ہے، جبکہ ”لافانی احترام و تعظیم: تریپورہ میں 14 دیوتاؤں کی پوجا – کھَرچی پوجا“ کے موضوع پر مبنی تریپورہ کی جھانکی کو دوسرا اور ”Etikoppaka Bommalu – ماحولیات کیلئے سازگار لکڑی کے کھلونے“ کے موضوع پر مبنی آندھرا پردیش کی جھانکی نے تیسرا انعام حاصل کیا ہے۔ مرکزی وزارتوں اور محکموں میں، قبائلی امور کی وزارت کی جھانکی ”جنجاتیا گورَو وَرش“ نے بہترین جھانکی کا ایوارڈ جیتا ہے۔

اس دوران، بہترین مارچنگ دستے کا ایوارڈ جموں و کشمیر رائفلز کے دستے نے جیتا ہے، جبکہ مرکزی مسلح پولیس فورسز اور اور دیگر نیم فوجی دستوں میں دلّی پولیس کے مارچنگ دستے نے ایوارڈ جیتا ہے۔ تعمیراتِ عامہ کے مرکزی محکمے اور ”Jayati Jai Mamah Bharatam“ ڈانس گروپ کو بھارتی آئین کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر خصوصی انعام سے نوازا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ، اپنی پسندیدہ جھانکی اور مارچنگ دستے کو ووٹ دینے کیلئے MyGov  پورٹل پر ایک آن لائن ووٹنگ کرانے کیلئے، پسندیدہ انتخاب کے زمرے میں ”سورنم بھارت: وراثت اور وِکاس“ کیلئے بہترین جھانکی کا ایوارڈ گجرات نے جیتا ہے۔ اس زمرے میں اترپردیش دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ ”ثقافتی ورثے اور مہم جوئی کے کھیلوں“ پر مبنی اتراکھنڈ کی جھانکی نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔

سروسز کے درمیان Signals دستے نے بہترین مارچنگ دستے کا خطاب جیتا، جبکہ مرکزی مسلح فورسز اور دیگر نیم فوجی دستوں میں CRPF کے مارچنگ دستے نے ایوارڈ جیتا ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں