ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 29, 2025 10:29 AM | Beating Retreat

printer

یومِ جمہوریہ تقریبات کے حصے کے طور پر آج نئی دلّی میں وِجے چوک پر فوجوں کی واپسی Beating Retreat کی تقریب منعقد کی جائے گی۔

یومِ جمہوریہ تقریبات کے حصے کے طور پر آج نئی دلّی میں وِجے چوک پر فوجوں کی واپسی Beating Retreat کی تقریب منعقد کی جائے گی۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راجناتھ اور دیگر وزراء بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C – Sumit

اِس سال Beating Retreat کی تقریب میں 30 طرح کی کارکردگیاں پیش کی جائیں گی، جس میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور مرکزی مسلح فورسز کے بینڈز اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ تقریب ’قدم قدم بڑھائے جا‘ دھن سے شروع ہوگی، جس کے بعد پائپس اور ڈرمس بینڈز، امر بھارتی، اِندر دھنش، جے جنم بھومی اور ویر سیاچن کی دھنیں بجائیں گے۔ CAPF کے بینڈز وِجے بھارت، راجستھان ٹروپس، اے وطن تیرے لیے اور بھارت کے جوان کی دھنیں بجائیں گے۔ فضائیہ کا بینڈ ’گیلیکسی رائڈر‘، Stride، روبرو اور Millenium Flight Fantasy کی دھنیں بجائے گا۔ بھارتی بحریہ کا بینڈ، راشٹریہ پرتھم، Nishak Nishpad، آتم نربھر بھارت، Spread the Light of Freedom، Rhythm of the Reef اور جے بھارتی کی دھن بجائے گا۔

یہ تقریب ہمیشہ کے مقبول گیت سارے جہاں سے اچھا کی دھن کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں