August 13, 2024 9:52 PM

printer

یومِ آزادی تقریبات کے حصے کے طور پر ہر گھر ترنگا ریلیاں ملک بھر میں منعقد کی جارہی ہیں

یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر، ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پورے ملک میں ریلیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ مہم، 15 اگست تک جاری رہے گی، جس کا مقصد شہریوں میں وطن پرستی کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔ مہم کے تحت حکومت نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور ترنگے کے ساتھ ایک سیلفی لے کر اِسے ’ہر گھر ترنگا‘ ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں۔
نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے آج صبح نئی دلّی میں بھارت منڈپم سے ہر گھر ترنگا بائک ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ مرکزی وزراء گجیندر سنگھ شیخاوت، رام موہن نائیڈو کِنج راپو، کرن رجیجو اور منسکھ مانڈویہ بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ یہ ریلی، میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ختم ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ دھن کھڑ نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم سے ملک کی آزادی، فخر اور وکست بھارت کے تئیں عزم کا اظہار ہوتا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اروناچل پردیش میں ’ہر گھر ترنگا‘ ابھیان کے تحت 600 فٹ سے زیادہ طویل ترنگے کی یاترا کا انعقاد کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اروناچل پردیش کے عوام کے دلوں میں وطن پرستی کی جڑیں پیوست ہیں۔ جناب مودی نے کہا کہ انھیں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تئیں اِس طرح کا جوش و جذبہ دیکھ کر بہت خوشی ہے۔
داخلی امور اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا کہ ترنگا یاترا، وطن پرستی کا اظہار ہے اور 2047 تک بھارت کو ترقی یافتہ بنانے کے ملک کے عزم کی علامت ہے۔
آج احمد آباد میں وراٹ نگر کے مقام پر ترنگا یاترا کا افتتاح کرتے ہوئے جناب شاہ نے ہر شہری خاص طور پر نوجوانوں سے زور دے کر کہا کہ وہ 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کے اِس ویژن کو پورا کرنے کے تئیں اپنے متعلقہ میدان میں ملک کی ترقی میں سرگرم تعاون دیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں