ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 17, 2025 9:25 PM

printer

یوروپ کے سینٹرل بینک ECB نے، کم ہوتی ہوئی شرح نمو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے مدنظر، آج شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کرکے اِسے دو اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے

یوروپ کے سینٹرل بینک ECB نے، کم ہوتی ہوئی شرح نمو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے محصولات کے مدنظر، آج شرح سود میں 25 بیسس پوائنٹس کی کٹوتی کرکے اِسے دو اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے۔ شرح سود میں کٹوتی کی وجہ کی تفصیل بتاتے ہوئے فرینک فرٹ میں قائم بینک کی گورننگ کونسل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کی وجہ سے شرح نمو کا منظرنامہ بگڑ گیا ہے۔ ECB نے کہا کہ بڑھتی ہوئی غیریقینی کی صورتحال، گھرانوں اور فرموں کے مابین اعتماد میں کمی لاسکتی ہے اور تجارت سے متعلق کشیدگی کے جواب میں منفی اور غیریقینی مارکیٹ کا ردعمل ہوسکتا ہے، جس کی وجہ سے مالیہ فراہم کرنے کی صورتحال کافی متاثر ہوسکتی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ یہ عناصر یوروپی علاقے کیلئے اقتصادی منظرنامے پر مزید اثر ڈال سکتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں