July 19, 2024 10:02 AM

printer

یوروپی پارلیمنٹ نے یوروپی کمیشن کی صدر کے طور پر جرمنی کی Ursula Von Der Leyen’s کی امیدواری کو منظوری دی

یوروپی پارلیمنٹ نے یوروپی کمیشن کی صدر کے طور پر پانچ سال کی دوسری مدت کیلئے جرمنی کی Ursula Von Der Leyen’s کی امیدواری کو منظوری دے دی ہے۔ 720 ارکان پر مشتمل ایوان میں     

Von Der Leyen کو 401 ووٹ ملے، جو یوروپی یونین کے ایگزیکیٹیو ادارے کی سربراہ کی حیثیت سے اپنی پوزیشن برقرار رکھنے کیلئے درکار اکثریت سے بھی زیادہ ہیں۔ خفیہ ووٹنگ میں 284 ارکان نے اُن کی مخالفت میں ووٹ دیا۔ اِس سے پہلے کَل محترمہ Von Der Leyen نے یوروپی پارلیمنٹ سے خطاب کیا اور اگلے پانچ سال کیلئے اپنی ترجیحات کا خاکہ پیش کیا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں