ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 17, 2025 2:23 PM

printer

یوروپی رہنما یوکرین جنگ پر ایک ہنگامی میٹنگ کریں گے

فرانس کے صدر ایمانوئل میخوں، آج برطانیہ کے وزیر اعظم Keir Starmer سمیت یوروپی رہنماؤں کے ساتھ یوکرین جنگ سے متعلق ایک ہنگامی سربراہ کانفرنس کی میزبانی کریں گے۔ یہ ہنگامی سربراہ کانفرنس ایسے موقع پر ہو رہی ہے، جب امریکی عہدیداروں نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ جنگ کو ختم کرنے سے متعلق کسی بھی بات چیت میں یوروپ کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ فرینچ پریسیڈینسی نے کہا ہے کہ میخوں نے صلاح مشورے پر مبنی بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا کہ وہ یوکرین سے متعلق امریکہ کے موقف میں آئی تبدیلی اور برِّاعظم یورپ کی سکیورٹی کو درپیش خطرات پر بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ اس سربراہ کانفرنس میں جرمنی کے چانسلر  Olaf Scholz، پولینڈ کے وزیراعظم Donald Tusk، نیٹو کے سکریٹری جنرل Mark Rutte، اٹلی کی وزیراعظم Giorgia Meloni، یوروپی یونین کے سربراہ Ursula Von Der Leyen اور یورپی یونین سے ہی Antonio Costa شرکت کریں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں