ہیومن میٹانیومو وائرس، HMPV کا پوزیٹو معاملہ گجرات میں درج کیا گیا ہے۔ علاج کیلئے راجستھان سے احمدآباد لائے گئے دو مہینے کے بچے کا HMPV نمونہ پوزیٹو پایا گیا۔ بچہ فی الحال زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ ریاستی وزیر صحت رِشی کیش پٹیل نے واضح کیا کہ HMPV کوئی نیا وائرس نہیں ہے اور عوام اس سے نہ گھبرائیں۔ تاہم انہوں نے HMPV کی علامات کی اہمیت کو سمجھنے اور احتیاطی اقدامات اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے رہنما خطوط تیار کرنے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے اسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ وائرس کی جانچ کیلئے RT-PCR کِٹس کی خریداری کریں۔
ادھر مہاراشٹر کے ناگپور میں ہیومن میٹانیومو وائرس، HMPV کے دو نئے معاملوں کی شناخت ہوئی ہے۔ اِن میں ایک سات سالہ اور ایک 13 سالہ بچہ شامل ہے۔ صحت کے مرکزی سکریٹری نے ملک میں نظام تنفس کی بیماریوں کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور ان کے انتظام سے متعلق عوامی نظام صحت کی صورت حال پر غور کیا۔ ریاستوں کو حفاظتی اقدامات سے متعلق عوام میں بیداری پھیلانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔