July 8, 2024 10:01 AM

printer

ہیمنت سورین سرکار آج جھارکھنڈ اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی

ہیمنت سورین سرکار، آج جھارکھنڈ  قانون ساز اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرے گی۔ اس مقصد کے لیے اسمبلی کا ایک خصوصی اجلاس طلب کیا گیا ہے، جو دن میں گیارہ بجے شروع ہوگا۔ وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے JMM کے سبھی ارکان اسمبلی کو ایوان میں موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے علاوہ JMM کی اتحادی پارٹیوں ___  کانگریس، RJD اور  CPI-ML نے بھی اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اعتماد کے ووٹ کے دوران ایوان میں موجود رہیں۔

81 رکنی جھارکھنڈ اسمبلی میں پانچ سیٹیں خالی ہیں۔ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے 39 ارکان اسمبلی کی حمایت کی ضرورت ہے۔ حکمراں اتحاد کو 46   لیجس لیٹرس کی حمایت حاصل ہے۔ جن میں JMM کے 27، کانگریس کے 17 اور RJD اورCPI-ML  کا ایک ایک رکن اسمبلی شامل ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن کو 27 ارکان اسمبلی کی حمایت حاصل ہے جن میں BJP کے 24 اورAJSU کے تین ارکان شامل ہیں جبکہ آزاد ارکان اسمبلی کی تعداد تین ہے۔

حلف لینے سے پہلے، وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے گورنر سی۔پی۔رادھا کرشنن کو 44 ارکان اسمبلی کی حمایت کا ایک خط پیش کیا تھا۔

اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد، وزراء کی حلف برداری کی تقریب منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ میں نئے چہروں کو شامل کئے جانے کی توقع ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں