دلی اور NCR خطے میں ہوا کے خراب ہوتے معیار کے پیش نظر آج صبح آٹھ بجے سے پورے قومی راجدھانی خطے میں رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے GRAP کے دوسرے مرحلے کو نافذ کردیا گیا ہے۔ نئی دلی میں متصل علاقوں اور NCR میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن کی ذیلی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اکتوبر سے جنوری کے دوران ایسی تعمیراتی سرگرمیوں سے گریز کریں جن سے دھول اڑتی ہو۔ اُس نے کھلے میں کوڑے کَرکٹ کو جلانے سے بھی بچنے کو کہا ہے۔ اقدامات سے متعلق منصوبے کے تحت ایجنسی اُن سڑکوں پرروزانہ کی بنیاد پر میکینِکل اور ویکیوم سویپنگ کرے گی اور پانی کا چھڑکاؤ کیا جائے گا، جن کی نشاندہی کی گئی ہے۔ وہ تعمیرات اور انہدامی کارروائی کی جگہوں پر دھول مٹی کو کنٹرول کرنے کے لیے سخت پابندی کی خاطر اپنے معائنے میں بھی تیزی لائے گی۔
Site Admin | October 22, 2024 10:11 AM | DELHI NCR GRAP-2