ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن CAQM نے قومی راجدھانی خطے میں مرحلے وار کارروائی کے ایکشن پلان Grap کے تحت نافذ تیسرے مرحلے کی بندشیں ختم کردی ہیں۔
پیش ہے ایک رپورٹ
V/C Priya
ہوا کے معیار کے بندوبست کے کمیشن CAQM نے پورے دلی NCR میں مرحلے وار کارروائی ایکشن پلان Grap کے تحت نافذ کردہ تیسرے مرحلے کی بندشوں کو کَل ختم کردیا۔
یہ فیصلہ قومی راجدھانی خطے میں ہوا کے معیار میں بہتری آنے کے بعد کیا گیا ہے۔
آلودگی کو کنٹرول کرنے سے متعلق مرکزی بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق آج صبح قومی راجدھانی میں ہواکی کوالٹی کا اشاریہ AQI، 316 ریکارڈ کیا گیا۔ کمیشن نے مزید کہا کہ مرحلہ ایک اور دو کے تحت تمام ضابطے نافذ العمل رہیں گے۔
کمیشن نے دلّی NCR میں ہوا کے خراب ہوتے ہوئے معیار کے پیش نظر اس مہینے کی تین تاریخ کو مرحلے وار کارروائی ایکشن پلان GRAP کے تیسرے مرحلے کو نافذ کیا تھا۔