ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن CAQM نے ہوا کی کوالٹی کو مزید خراب ہونے سے روکنے کیلئے دلّی، NCR میں GRAP کے تیسرے مرحلے کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پورے NCR میں آج سے GRAP کے تیسرے مرحلے کے مطابق گیارہ نکاتی ایکشن پلان کو نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس کے تحت سڑکیوں کی صفائی اور روزانہ کی بنیاد پر دھول پر قابو پانے کے لیے پانی کا چھڑکاؤ اہم اقدامات میں شامل ہے۔ NCR میں سبھی طرح کے انہدامی اور تعمیراتی کاموں پر مکمل پابندی ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کم دوری کے لیے پیدل چلیں یا سائیکل کا استعمال کریں اور اپنے آس پاس کی صفائی ستھرائی رکھیں۔ جن افراد کو گھر سے کام کرنے کی سہولت ہے انہیں گھر سے کام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
آلودگی کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے دلی کے تمام پرائمری اسکولوں میں اگلی ہدایت تک آن لائن کلاسز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ×