ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن – CAQM نے دلّی-قومی راجدھانی خطّے-NCR میں ہوا کے معیار کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے مقصد سے، مرحلہ ایک اور مرحلہ دو کے تحت سبھی اقدامات کے ساتھ ساتھ کل صبح آٹھ بجے سے GRAP کا تیسرا مرحلہ بھی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دلّی-NCR میں ہوا کے خراب ہوتے معیار کے پیش نظر، گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان کو عملی طور پر انجام دینے سے متعلق ذیلی کمیٹی کی آج میٹنگ ہوئی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ GRAP کے تیسرے مرحلے کے مطابق ایک گیارہ نکاتی عملی منصوبہ، کل سے پورے NCR میں نافذ ہو جائے گا۔
Site Admin | November 14, 2024 9:24 PM