ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 15, 2024 9:43 AM | CAQM Air Quality

printer

ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے پورے قومی راجدھانی خطے میں رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے GRAP کے پہلے مرحلے کو نافذ کردیا ہے۔

ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے پورے قومی راجدھانی خطے میں رفتہ رفتہ اقدامات سے متعلق منصوبے GRAP  کے پہلے مرحلے کو نافذ کردیا ہے۔ ہوا کے معیار سے متعلق اشاریے کے 234 تک پہنچنے کے بعد ایسا کیا گیا ہے جو کہ خراب کے زمرے میں آتا ہے۔ اِس کے پیش نظر پورے قومی راجدھانی خطے میں آج صبح آٹھ بجے سے GRAP کے پہلے مرحلے کے مطابق اقدامات سے متعلق 27 نکاتی منصوبہ نافذ کردیا گیا ہے۔ دلی قومی راجدھانی خطے میں ہوا کے معیار کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کَل ہوئی میٹنگ میں CAQM کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا۔

اِس منصوبے میں NCR ریاستوں کے آلودگی کی روک تھام کے بورڈس اور آلودگی کے کنٹرول سے متعلق دلی کمیٹی سمیت مختلف ایجنسیوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات شامل ہیں۔

اِن میں تعمیراتی اور انہدامی سرگرمیوں میں دھول مٹی سے نمٹنے اور کوڑے کرکٹ کو پابندی سے اٹھائے جانے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کے حوالے سے ہدایات شامل ہیں۔

کمیشن نے ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ       Anti Smog guns  کے استعمال، سڑک کی تعمیر، مرمت، اور رکھ رکھاؤ کی سرگرمیوں میں دھول مٹی کو اڑنے سے روکنے کے لیے پانی کے چھڑکاؤں میں تیزی لائیں۔ وہ اس بات کو بھی یقینی بنائیں گی کہ بجلی کی سپلائی کے لیے ڈیزل جنریٹر سیٹ استعمال نہ کیے جائیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں