ہوا کے معیار میں بہتری کے تناظر میں ہوا کے معیار کے بندوبست سے متعلق کمیشن نے پورے راجدھانی خطے میں Graded Response Action Plan (GRAP) کے چوتھے مرحلے کو فوری طور پر ختم کردیا ہے۔ کَل منعقد میٹنگ میں صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد GRAP کے تعلق سے ذیلی کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے کہاہے کہ دلّی میں AQI میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور کَل یہ 302 درج کیاگیا، جو کہ چوتھے مرحلے کے GRAP کو ختم کرنے کیلئے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ معیارات سے 98 پوائنٹس کم ہے۔ تاہم ترمیم شدہ GRAP مرحلہ ایک، دو اور تین کے تحت تمام بندشیں نافذ رہیں گی۔
متعلقہ تمام ایجنسیاں دلّی-این سی آر میں اِن بندشوں کی نگرانی اور جائزہ لیتی رہے گی تاکہ AQI کی سطح کو برقرار رکھے جانے کو یقینی بنایا جاسکے۔