ہنگری کے Budapest میں شطرنج اولمپیاڈ کے فائنل سے پہلے کے راؤنڈ میں بھارت نے کل اعلیٰ درجے کے امریکہ کو ہرادیا۔ اوپن سیکشن میں Gukesh نے عالمی نمبر دو Fabiano Caruana کو ہرایا جبکہ ارجن نے Leinier Dominguez Perez دونوں کو ہی سفید مہروں سے کھیلتے ہوئے ہرایا۔ تاہم Praggnanandhaa کو Wesley SO سے ہار کا سامنا کرنا پڑا جبکہ Vidit Gujrathi، Levon Aronian کے ساتھ میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہے۔ اس کارکردگی کے ساتھ ہی بھارت دس راؤنڈ کے بعد 19 میچ پوائنٹس کے ساتھ لیڈر بورڈ میں سب سے اوپر ہے۔
خواتین کے زمرے میں بھارتی کھلاری دویا دیشمکھ نے چین کی کھلاڑی Ni Shiqun کوہرایا جبکہ باقی کے تین میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھارت کو Victory مارجن کے طور پر دو اعشاریہ پانچ اور ایک اعشاریہ پانچ پوائنٹ حاصل ہوئے۔ خواتین کے زمرے میں بھارت کا مقابلہ قزاقستان سے ہوگا۔ دونوں ہی 17 پوائنٹس پر ہیں۔
فائنل راؤنڈ بھارتی وقت کے مطابق آج ڈھائی بجے شروع ہوگا۔