August 2, 2024 9:30 AM

printer

ہنر مندی اور کاروبار کے فروغ کی وزارت نے کَل لکھنؤ میں ’کُشل بھارت- وکست بھارت مہم‘ کے تحت ’اِسکل انڈیا مشن‘ کے زیر تربیت افراد اور مستفیدین کی عزت افزائی کی

ہنر مندی اور کاروبار کے فروغ کی وزارت نے کَل لکھنؤ میں ’کُشل بھارت- وکست بھارت مہم‘ کے تحت ’اِسکل انڈیا مشن‘ کے زیر تربیت افراد اور مستفیدین کی عزت افزائی کی۔ اِس تقریب میں MSDE کے وزیر مملکت جینت چودھری مہمان خصوصی تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب چودھری نے اس بات کو اجاگر کیا کہ حکومت ہنر مندی کے فروغ پر توجہ مرکوز کر رہی ہے اور اُس نے اِسے، اِس طرح سے اسکولی نصاب کا حصہ بنایا ہے کہ نوجوان کم عمر میں ہی، روزگار کی خاطر ہنر مند ہو سکیں۔ انہوں نے مطلع کیا کہ اِس سال کے بجٹ میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کیلئے اترپردیش کو دو اعشاریہ چار تین لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں