ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 15, 2024 10:03 PM

printer

ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیور شپ کے وزیر جینت چودھری نے کہا کہ Skill India اسکیم کے تحت اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہنرمند بنایا گیا ہے

ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیور شپ کے وزیر جینت چودھری نے کہا کہ Skill India اسکیم کے تحت اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہنرمند بنایا گیا ہے۔ World Youth Skills Day پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آج نئی دلّی میں جناب چودھری نے کہا کہ دس سال پہلے جب ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ کی علاحدہ وزارت تشکیل دی گئی تھی تب سے لے کر آج تک ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیور شپ کے شعبے میں بھارت کا ایک خاص سفر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پچھلے دس برسوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں سے سیکھتے ہوئے ان کی وزارت 2047 تک بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی سمت میں جاری سفر میں تعاون دینے کیلئے شمولیت پر مبنی اور زیادہ اسکیمیں شروع کرے گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ اس سال کا موضوع ”امن اور ترقی“ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترقی وہیں ہوسکتی ہے جہاں امن کا قیام ہو۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں