سرکار نے ہندوستان ایروناٹیکس لمیٹڈ کو ترقی دے کر چودھویں مہارتن مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز CPSE بنانے کی منظوری دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پبلک انٹرپرائز محکمے نے کہا ہے کہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے ہندوستان ایروناٹیکس لمیٹڈ کو ترقی دے کر مہارتن CPSE بنانے کی منظوری دی ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ مالیاتی سکریٹری کی سربراہی والی بین وزارتی کمیٹی اور کابینہ سکریٹری کی قیادت والی APEX کمیٹی نے پہلے ہی اس تجویز کی سفارش کی تھی۔ ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، دفاعی پروڈکشن کا ایک محکمہ ہے جس کا 28 ہزار 162 کروڑ روپئے کا سالانہ کاروبار اور 2023-24 میں 7 ہزار 500 کروڑ روپئے کا نیٹ منافع ہے۔
Site Admin | October 12, 2024 9:48 PM