ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2024 2:40 PM

printer

ہماچل پردیش کے ضلعوں میں بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات میں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کرنے کا سلسلہ آج پانچویں دن بھی جاری

ہماچل پردیش کے شملہ، منڈی اور کُلّو ضلعوں میں بادل پھٹنے کے حالیہ واقعات میں لاپتہ ہونے والے افراد کو تلاش کرنے کا سلسلہ آج پانچویں دن بھی جاری ہے۔ تلاش کی کارروائی کے دوران شملہ ضلعے میں Sunni کے نزدیک ڈوگری سے دو اور لاشیں ملی ہیں۔کلّو ضلعے میں کُلّو-منالی قومی شاہراہ کو کَل شام موٹرگاڑیوں کی آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ بیاس دریا میں پانی کی سطح میں اضافے کی وجہ سے Raison اور Cloth کے نزدیک یہ شاہراہ بند کردی گئی تھی۔ اِدھر موسمیات محکمے نے ریاست میں اگلے چار دن تک تیز بارش کے امکان کے مدنظر یلو الرٹ جاری کئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں