ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

January 12, 2025 10:03 PM

printer

ہماچل پردیش کے دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ہلکی پھلکی برفباری ہوئی ہے

ہماچل پردیش کے دور دراز کے پہاڑی علاقوں میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ہلکی پھلکی برفباری ہوئی ہے، جبکہ میدانی اور نشیبی علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں درجہئ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے اور متعدد علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت نقطہئ انجماد سے نیچے چلا گیا ہے۔

ہماچل پردیش کے لاہول-اسپیتی، کِنّور، چمبا، کُلّو اور شملہ ضلعوں میں ایک بار پھر تازہ برفباری ہوئی ہے۔ آج دوپہر تک، اِن ضلعوں میں ہلکی برفباری جاری رہی، جبکہ ریاست کے میدانی اور نشیبی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔ انتظامیہ نے برفباری کی وجہ سے بند ہوئے راستوں پر بھاری مشینیں تعینات کر دی ہیں۔ شملہ ضلع میں Theog-Narkande روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر پھسلن کے پیش نظر گاڑی چلاتے وقت محتاط رہیں۔ محکمہئ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ریاست میں اگلے دو روز کے دوران موسم صاف رہے گا۔ تاہم اس دوران علاقے میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں