ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ہماچل پردیش کے بلند و بالا مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی ہے اور پوری ریاست شدید سردی کی گرفت میں ہے۔

ہماچل پردیش کے بلند و بالا مقامات پر برفباری اور بارش ہوئی ہے اور پوری ریاست شدید سردی کی گرفت میں ہے۔ حالانکہ تازہ برفباری سے سیاح اور باغبان خوش ہوگئے ہیں لیکن ساتھ ہی معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے۔

ایک رپورٹ

V/C Ritesh

پچھلے دو روز کے دوران ریاست کے بلند و بالا مقامات پر برفباری ہونے سے تین قومی شاہراہوں سمیت سینکڑوں سڑکیں بند ہوگئی ہیں اور کئی مقامات پر بجلی کی سپلائی میں رخنہ پڑا ہے۔ کنِنور ضلعے کے Malling Nala میں جو سیاح پھنس کر رہے گئے تھے انھیں Chango  اور Pooh میں بحفاظت محفوظ جگہ پر پہنچا دیا گیا ہے۔

اِس دوران کُلّو ضلعے کے Solang نالہ، اٹل ٹنل، دھنڈھی اور Kothi جیسے علاقوں میں شدید برفباری سے روزمرہ کی زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔ منالی میں اٹل ٹنل اور Solang Nala کے درمیان پھنسے ہوئے سیاحوں کو منالی واپس بھیج دیا گیا ہے۔ برف ہٹانے کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے اور سیاحوں اور مقامی افراد کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں