July 9, 2024 9:22 PM

printer

ہماچل پردیش کی Dehra، ہمیرپور اور نالاگڑھ کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کَل ووٹنگ ہوگی

ہماچل پردیش کی Dehra، ہمیرپور اور نالاگڑھ کے تین اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے کَل ووٹنگ ہوگی۔ ریاستی انتخابی کمیشن نے ووٹنگ کیلئے تمام تیاریاں پوری کرلی ہیں اور سکیورٹی کے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔ ووٹنگ صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک ہوگی اور ووٹوں کی گنتی اِس مہینے کی 13 تاریخ کو کی جائے گی۔ہماچل پردیش کی Dehra، ہمیرپور اور نالاگڑھ کے تین اسمبلی حلقوں میں کَل ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے 315 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اِن تین اسمبلی حلقوں میں مجموعی طور پر 13 امیدوار چناؤ میدان میں ہیں۔ البتہ، سبھی تینوں سیٹوں پر اصل مقابلہ کانگریس اور BJP کے درمیان ہے۔ Dehra اسمبلی حلقے میں وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سُکھو کی اہلیہ کملیش ٹھاکر، کانگریس امیدوار کے طور پر مقابلے میں ہیں جبکہ BJP نے سابق آزاد رکن قانون ساز اسمبلی، ہوشیار سنگھ کو اپنے امیدوار کے طور پر میدان میں اتارا ہے جس سے اِس سیٹ پر مقابلہ دلچسپ ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں