ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 30, 2024 9:36 PM

printer

ہماچل پردیش میں ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم صاف ہونے کے بعد برف سے ڈھکے علاقوں میں سڑک صاف کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے

ہماچل پردیش میں ریاست کے بیشتر حصوں میں موسم صاف ہونے کے بعد برف سے ڈھکے علاقوں میں سڑک صاف کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ ریاست کے قبائلی علاقوں میں زیادہ تر جگہوں پر سڑک، بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔
ریاست میں موسم صاف ہوتے ہی سڑکوں سے برف ہٹانے، بجلی اور پینے کے پانی کی سپلائی بحال کرنے کا کام زور و شور سے جاری ہے اور زیادہ تر جگہوں پر ضروری خدمات پہلے ہی بحال کردی گئی ہیں۔ اٹل Tunnel روہتانگ، جو پچھلے تین روز سے برفباری کی وجہ سے بند تھی، ایمرجنسی خدمات کی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی ہے، جبکہ منالی-کیلونگ روڈ 4×4 چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے آج سے کھول دیا گیا ہے۔ کنّور ضلعے میں قومی شاہراہ پانچ Pooh تک سبھی گاڑیوں کیلئے کھول دی گئی ہے۔ سڑک پر پھسلن ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔ ریاست کے بیشتر حصوں میں سرد لہر جاری ہے اور اوپری علاقوں میں کم سے کم درجہئ حرارت صفر سے نیچے ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ محکمہئ موسمیات نے ریاست کے درمیانی پہاڑی علاقوں اور میدانی علاقوں میں اگلے دو روز کیلئے سرد لہر میں شدت آنے سے متعلق Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں