ہماچل پردیش میں دو دن کی شدید برفباری اور بارش کے بعد آج وہاں موسم صاف ہے۔ البتہ سردی کی شدت برقرار ہے اور موسمیات محکمے نے اگلے چار دن کے دوران شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔
ریاست کے چھ بڑے شہروں میں رات کا ٹیمپریچر صفر سے نیچے چلا گیا ہے۔ لاہول اسپیتی کے Tabo علاقے میں کم از کم درجہئ حرارت منفی 12 اعشاریہ تین ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
برفباری کی وجہ سے ریاست میں تین قومی شاہراہوں اور 400 سے زیادہ سڑکوں کا راستہ بند ہوگیا ہے اور اِنہیں بحال کرنے کیلئے کام تیز کردیا گیا ہے۔x