ہماچل پردیش کے کُلّو میں بین الاقوام دسہرہ فیسٹول روایتی رسم و رواج کے ساتھ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ گورنر شیو پرتاپ شکلا نے اِس تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بھگوان رگھوناتھ کے ایک رتھ جلوس کو تاریخی Dhalpur گراؤنڈ لے جایا گیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والے اِس فیسٹول کا افتتاح گورنر شیو پرتاپ شکلا نے کیا۔ نائب وزیر اعلیٰ مکیش اگنی ہوتری، چیف پارلیمانی سکریٹری سُندر سنگھ ٹھاکر اور دیگر اہم شخصیات ہزاروں لوگوں کے ساتھ روایتی لباس زیب تن کیے ہوئے اِس موقع پر موجود تھے۔ دسہرہ فیسٹول کے دوران 25 ملکوں کے ثقافتی گروپ اپنی کار کردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اِس موقع پر مختلف کھیل کود مقابلے بھی منعقد کیے جائیں گے۔ 19 اکتوبر کو بین الاقوامی دسہرہ فیسٹول ایک حصے کے طور پر Kullu Carnival منعقد کیا جائے گا، جس میں مختلف سرکاری محکموں کے پروگراموں اور حصولیابیوں کو اجاگر کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ سُکھ ویندر سنگھ سُکھو 19 اکتوبر کو اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کریں گے۔
Site Admin | October 13, 2024 9:43 PM