ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کا سرمائی اجلاس آج دھرم شالہ میں تَپووَن کے مقام پر شروع ہوگا۔ اِس اجلاس میں کُل چار نشستیں ہوں گی۔ یہ اجلاس21 دسمبر تک جاری رہے گا۔
ایک رپورٹ
V/C Ritesh Kapoor
دھرم شالہ کے تَپووَن میں آج سے شروع ہونے والے ہماچل پردیش قانون ساز اسمبلی کے اجلاس کے لیے اسمبلی سکریٹیریٹ نے کُل 316 سوالات موصول کئے ہیں، جس میں 248 ستارے والے اور 68 غیر ستارے والے سوالات شامل ہیں۔ ساتھ ہی حکومت 15 بِل پیش کرے گی جسے بحث و مباحثے کے بعد منظور کیا جائے گا۔
اسمبلی اسپیکر کُلدیپ سنگھ پٹھانیہ نے بتایا ہے کہ ہماچل پردیش اسمبلی کی تاریخ میں اِس اجلاس کے دوران پہلی مرتبہ وقفہئ صفر متعارف کیا گیا ہے۔ انھوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ حکمراں پارٹی اور اپوزیشن ممبران دونوں ہی ایوان میں نہ صرف عوامی مفاد کے معاملات کو اٹھائیں گے بلکہ بلا رکاوٹ اجلاس منعقد کرانے میں بھی اپنا تعمیری تعاون دیں گے۔