ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ہماچل پردیش، نئے سال کی تقریبات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

ہماچل پردیش، نئے سال کی تقریبات کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ملک کی مختلف ریاستوں سے بڑی تعداد میں سیاح، نیا سال منانے کے لیے ہماچل پردیش میں شملہ اور دیگر سیاحتی مقامات پر پہنچ رہے ہیں۔

تفصیل ہمارے نامہ نگار سے

V/C  – Prabha

کرسمس کے بعد دیگر ریاستوں سے سیاح اَب نئے سال کا استقبال کرنے کے لیے ہماچل پردیش پہنچ رہے ہیں۔ راجدھانی شملہ، منالی، دھرم شالہ، Khajjiar اور کسولی سمیت ریاست کے مشہور سیاحتی مقامات میں گذشتہ سال کے مقابلے اِس سال سیاحوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ پچھلے تین دن میں سیاحوں پر مشتمل تقریباً 60 ہزار گاڑیاں شملہ پہنچ چکی ہیں۔ شملہ ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں اور دیگر افراد کی سہولت اور ان کی حفاظت کے لیے وسیع انتظامات کیے ہیں۔ اِس دوران نیا سال منانے کے لیے سیاحوں اور مقامی لوگوں میں کافی جوش و خروش نظر آ رہا ہے۔ تاہم سات دن کے سرکاری سوگ کے سبب اِس مرتبہ ثقافتی پروگراموں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں