July 22, 2024 3:25 PM

printer

ہماچل پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات میں کل تک بہت شدید بارش کی پیش گوئی

بھارتی موسمیات محکمے نے اتراکھنڈ میں آج اور ہماچل پردیش، مغربی مدھیہ پردیش اور گجرات میں کل تک بہت شدید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مہاراشٹر میں پچھلے 2 روز سے شدید بارش کے سبب Vidarbh کے کچھ مشرقی حصے میں سیلاب کی سی صورتحال ہے۔ ممبئی پولیس نے شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اُن سے شہر میں شدید بارش کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں نہ جانے کو کہا گیا ہے۔تلنگانہ میں مختلف حصوں میں مسلسل شدید بارش جاری رہنے کی وجہ سے کچھ مقامات میں سیلاب کی صورتحال ہے۔ کرشنا اور گداوری دریا شدید بارش کے سبب طغیانی پر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں