ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

ہمانشو جاکھڑ نے سعودی عرب میں، نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں 18 سال سے کم عمر کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں، ملک کا اب تک کا پہلا سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔

سعودی عرب کے شہر دمام میں جاری اٹھارہ سال کی عمر سے کم کے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے ہمانشو جاکھڑنے مردوں کے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں اب تک کا پہلا سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ انھوں نے 67 اعشاریہ پانچ سات میٹر کی دوری تک نیزہ پھینک کر یہ کامیابی حاصل کی۔

جاکھڑ کی اس تاریخی کامیابی کے ساتھ بھارت نے شاندار کارکردگی کیساتھ اس مہم کا اختتام کیا۔ بھارت نے اس چیمپین شپ میں سونے کا ایک، چاندی کے پانچ اور کانسے کے 5تمغوں سمیت کُل 11 تمغے جیتے۔

ٖIPL کرکٹ میں، کل رات بینگلورو کے ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بارش سے متاثرہ 14 اوورس کے میچ میں پنجاب کنگس نے میزبان رائل چیلنجرس بینگلورو کو 5 وکٹ سے ہرایا۔ 14 اوورس میں جیت کے لیے مقررہ 96 رن کے نشانے کو پنجاب نے 11 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا۔

TIM David کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے انھوں نے 26 گیند میں 50 رن بنائے۔

آج سہ پہر ساڑھے تین بجے احمد آباد میں گجرات ٹائٹنس کا مقابلہ ڈیلی کیپٹلس سے اور شام ساڑھے سات بجے جے پور میں راجستھان رائلس کامقابلہ لکھنو سپرجائنٹس سے ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں