ہر سال کی طرح اس سال بھی یوم جمہوریہ کی ماقبل شام، آکاشوانی کا مشہور اور معروف پروگرام اور شاعروں کا قومی سمپوزیم، سروبھاشا کوی سمیلن نشر کیا جائے گا۔
اس پروگرام کو آکاشوانی کے پورے نیٹ ورک پر آج رات دس بجے نشر کیا جائے گا۔
اس سمپوزیم میں ملک کے قریب 400 شعرا، ایک ہی اسٹیج پر اپنی نظمیں پیش کریں گے۔
سال 1956 میں شروع کیا گیا، سروبھاشا کوی سمیلن، باہمی میل ملاپ کے ذریعے سبھی بھارتی زبانوں کی بہترین ہم عصر نظموں کی پیش کش کے لیے تخلیقی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جس سے قومی یکجہتی اور لسانی رواداری کو فروغ دینے کا موقع ملتا ہے۔x