ہریانہ کے چناؤ کمیشن نے شہری بلدیاتی ادارے کے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔ اِس کے ساتھ ہی مثالی ضابطہ عمل نافذ ہوگیا ہے۔ ووٹنگ 2 مارچ کو ہوگی۔ ریاستی انتخابی کمشنر دَھنپَت پت سنگھ نے آج پنچکلہ میں اِس کا اعلان کیا۔
ہریانہ کابینہ نے، آج ہریانہ کی دیہی مشترک زمین کے ضابطوں سے متعلق قانون 1961 میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی کی صدر نشینی میں چنڈی گڑھ میں منعقدہ میٹنگ میں، کمیشن ایجنٹس کو Reimbursement رقم فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ یہ رقم اُن کو ربیع کی فصل کی خریداری کے 2024-25 کے موسم کے دوران، ماحول میں نمی کے سبب، فصلوں کا وزن کم ہوجانے کے معاوضے کے طور پر دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کابینہ نے ہریانہ کی جنگلاتی زندگی کے تحفظ سے متعلق ضابطے 2024 کو منظوری دی ہے۔ اِن نئے ضابطوں کے مطابق، جنگلاتی زندگی سے متعلق محکمے سے مختلف قسم کی اجازتیں لینے کے طریقِ کار مقرر کیے گئے ہیں۔
Site Admin | February 4, 2025 9:24 PM
ہریانہ کے چناؤ کمیشن نے شہری بلدیاتی ادارے کے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔
