ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے نوجوان نسل سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ سماجی مصلح اور آریہ سماج کے بانی مہارشی دیانند سرسوتی کی تعلیمات پر عمل کریں تاکہ بھارت کو ایک عالمی قائد کے طور پر اپنا مقام دوبارہ حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔ وزیر اعلیٰ، کروکیشتر میں آریہ مہا سمیلن سے خطاب کر رہے تھے۔ جناب سینی نے مذہب، سماج اور ملک کے تئیں آریہ سماج کی زبردست خدمات کیلئے اُس کی تعریف کی۔
Site Admin | November 10, 2024 9:34 PM