ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 5, 2024 9:48 PM

printer

ہریانہ کے واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات میں 61 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کے ساتھ منگل کو ہوگی

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ پُرامن رہی۔ شام چھ بجے تک 61 فیصد سے زیادہ ووٹنگ درج کی گئی۔ نوجوانوں، بزرگ افراد اور معذور افراد میں ووٹنگ کیلئے کافی جوش وخروش دیکھا گیا۔ 100 سال سے زیادہ عمر کے کچھ بزرگ افراد پولنگ بوتھ پر آئے اور انھوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
ہریانہ اسمبلی انتخابات میں آج ایک ہزار 31 امیدواروں کا سیاسی مستقبل الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں بند ہوگیا اور اب 8 اکتوبر کو ووٹنگ کی گنتی کے روز اُس کا فیصلہ ہوگا۔ آج کے انتخابات میں جن اہم سیاستدانوں کا سیاسی مستقبل طے ہوگا اُن میں موجودہ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی، سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہُڈا، سابق نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ، ہریانہ کے داخلی امور کے سابق وزیر انل وِج، INLD رہنما ابھے سنگھ چوٹالہ، کشتی کھلاڑی سے سیاستداں بنی، دنیش فوگاٹ، سابق مرکزی وزیر بریندر سنگھ کے بیٹے برجیندر سنگھ اور نوجوان رہنما شروتی چودھری اور ادتیہ سرجے والا شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں