ہریانہ کے فرید آباد میں منعقدہ 38ویں سورج کنڈ بین الاقوامی دست کاری میلے میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں لوگ آرہے ہیں۔ اس سال میلے کی شراکت دار ریاستیں مدھیہ پردیش اور اڈیشہ ہیں۔ مصر، ایتھوپیا، شام، افغانستان اور بیلاروس سمیت تقریباً 42 ملکوں کے لگ بھگ 600 افراد میلے میں شرکت کررہے ہیں۔ بمسٹیک ملکوں بنگلہ دیش، بھوٹان، میانما، نیپال، سری لنکا اور تھائی لینڈ سمیت متعدد ممالک میلے میں شرکت کررہے ہیں۔ اس میلے کا مقصد دستکاری سامان اور ہینڈلوم کو فروغ دینا ہے۔
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے سورج کنڈ میلے میں امریکہ سے آنے والی ایک سیاح Staifani نے ملک میں ہی تیار کئے گئے مصنوعات کی ستائش کی۔ یہ میلہ اس مہینے کی 23 تاریخ تک جاری رہے گا۔×