ہریانہ کے سابق وزیراعلی چودھری اوم پرکاش چوٹالہ کا آج انتقال ہوگیا۔ اُن کی آخری رسومات پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آج دوپہر سِرسا کے گاؤں Teja Kheda میں ادا کی گئیں۔
نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر محترمہ سدیش دھنکھڑ، ہریانہ کے وزیراعلی نائب سنگھ سینی، مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر اور کئی سرکردہ رہنماؤں نے اُنھیں گلہائے عقیدت نذر کئے۔ ارکان پارلیمنٹ کماری سیلجا اور رندیپ سرجیوالا نے بھی اُن کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ X