ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 30, 2024 9:25 AM | BJP CEC Meeting

printer

ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو قطعی شکل دینے کی خاطر نئی دلّی میں BJP کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی ہے۔

کَل شام نئی دلّی میں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں BJP کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، BJP کے صدر جے پی نڈا، پارٹی کے ہریانہ کے چناؤ انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں نے اِس میٹنگ میں شرکت کی۔ ہریانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کو قطعی شکل دینے کیلئے اِس میٹنگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اِس دوران، کَل اِس سے پہلے نئی دلّی میں BJP کی ہریانہ کور کمیٹی کی میٹنگ بھی ہوئی۔ یہ میٹنگ جناب نڈا کی رہائش گاہ پر ہوئی، جس میں جناب شاہ، جناب پردھان اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈروں نے شرکت کی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں