October 18, 2024 9:43 PM

printer

ہریانہ کی حکومت نے ریاست میں گُردے کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے مفت ڈائیلیسس کا اعلان کیا ہے

ہریانہ حکومت، ریاست میں گُردے کی بیماریوں سے متاثرہ مریضوں کو مفت ڈائیلسیس خدمات فراہم کرے گی۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے نو تشکیل شدہ ہریانہ کابینہ کی آج پہلی میٹنگ کی صدارت کے بعد یہ اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ غریبوں کی فلاح و بہبود، حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 24 ہزار ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ اپنے حلف لینے سے پہلے پورا کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ حکومت نے درج فہرست ذاتوں کے ریزرویشن کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت، کسانوں کی فصل کے ہر دانے کو کم از کم امدادی قیمت، MSP کے مطابق خریدنے کی پابندِ عہد ہے۔ وزیر اعلیٰ نائب سنگھ نے کہا کہ اب تک 55 فیصد دھان اور موٹا اناج خریدا جاچکا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں