ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 20, 2024 9:35 PM

printer

ہریانہ میں چناؤ مہم میں کافی تیزی آگئی ہے۔ آج مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں اور امیدواروں نے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے وسیع پیمانے پر انتخابی مہم چلائی

ہریانہ میں چناؤ مہم میں کافی تیزی آگئی ہے۔ آج مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں اور امیدواروں نے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی غرض سے وسیع پیمانے پر انتخابی مہم چلائی۔ BJP کے رہنما اور تریپورہ کے سابق وزیر اعلیٰ نیز ہریانہ اسمبلی چناؤ کے شریک انچارج Biplab Dev نے آج مہیندر گڑھ میں پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔ گروگرام میں BJP کے ہریانہ اسمبلی چناؤ کے شریک انچارج سریندر ناگر نے بھی گروگرام ضلعے کے چاروں اسمبلی حلقوں، گروگرام، سوہنا، پٹودی اور بادشاہ پور میں پارٹی ورکروں سے خطاب کیا۔
وزیر اعلیٰ نائب سنگھ سینی نے بھی Shahbad میں Jan Ashirwad ریلی سے خطاب کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب سینی نے کہا کہ گزشتہ 10 برس کے دوران BJP سرکار نے کئی تاریخ ساز فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم بارش کی وجہ سے سرکار نے کسانوں کو 2 ہزار روپے فی ہیکٹیئر اراضی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری طرف کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہُڈا نے عوامی ریلیوں سے خطاب کیا اور پارٹی امیدواروں کی حمایت کے لیے انتخابی مہم چلائی۔ آزاد سماج پارٹی کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ چندر شیکھر آزاد بھی، JJP-ASP امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ علاقائی پارٹیوں کے امیدوار بھی گاؤں گاؤں کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے امیدواروں کے لیے لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں