ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 26, 2024 3:14 PM

printer

ہریانہ میں واحد مرحلے کے تحت ہونے والے اسمبلی انتخابات اور جموں وکشمیر میں تیسرے اور آخری مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے

جموں و کشمیر اسمبلی کے  تیسرے اور آخری دور کی پولنگ کیلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ وہاں منگل کو چالیس سیٹوں کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اکتوبر کی پہلی تاریخ کو جموں کی 24 اور کشمیر کی 16 سیٹوں کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

وزیر داخلہ امت شاہ BJP کے انتخابی امکانات کو مزید بڑھانے کیلئے اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے میں انتخابی مہم میں شرکت کرنے کی غرض سے جموں پہنچ گئے  ہیں۔ وہ جموں کے کٹھوا اور اُودھم پور ضلعوں میں چار ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اِس مہینے کی 28 تاریخ کو جموں پہنچیں گے، تاکہ پارٹی کی چناؤ مہم کو تقویت مل سکے۔

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما راہل گاندھی نے کَل جموں کے عوام سے بات چیت کی اور اُن سے پارٹی کیلئے ووٹ دینے کو کہا۔ PDP کی صدر اور سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی بھی کَل جموں پہنچی تھیں اور انھوں نے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کیلئے روڈ شو کیا۔

ہریانہ میں واحد مرحلے کے تحت ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے انتخابی مہم بھی اپنے عروج پر ہے۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی کرنال ضلع سے اپنی چناؤ مہم کا آغاز کریں گے۔ راہل گاندھی Assandh میں ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کریں گے۔ وہ حصار ضلع کے Barwala میں بھی ایک عوامی جلسے سے خطاب کریں گے۔ ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے تحت 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں