ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 13, 2024 9:39 PM

printer

ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور جموں وکشمیر میں انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی

ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات اور جموں وکشمیر میں انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا کَل آخری دن تھا۔ ہریانہ میں ریاست کے اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے بتایا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کے ذریعے ایک ہزار 747 کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے گئے ہیں جن میں سے ایک ہزار 561 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کو درست پایا گیا۔ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 16 ستمبر ہے۔ جناب اگرال نے بتایا کہ بھوانی اسمبلی حلقے میں سب سے زیادہ 31 امیدوار ہیں جبکہ Nangal چودھری حلقے میں سب سے کم 9 امیدوار میدان میں ہیں۔ ہریانہ اور جموں وکشمیر میں ووٹوں کی گنتی اگلے مہینے کی 8 تاریخ کو کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں