September 5, 2024 3:04 PM

printer

ہریانہ میں واحد مرحلے اور جموں وکشمیر میں تیسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے

آج ہریانہ کے اسمبلی انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری ہونے کے ساتھ ہی کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ نامزدگی کے کاغذات اِس مہینے کی 12 تاریخ تک داخل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی۔امیدوار 16  ستمبر تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔90 رکنی ہریانہ اسمبلی کی پولنگ پانچ اکتوبر کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی آٹھ اکتوبر کو کی جائے گی۔

جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن آج جاری کردیاگیا ہے۔ اِس مرحلے میں 40 اسمبلی حلقوں میں پہلی اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 12 ستمبر ہے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال اگلے روز کی جائے گی، جبکہ امیدوار اِس مہینے کی 17 تاریخ تک اپنے نام واپس لے سکتے ہیں۔اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔اِس مرحلے کے تحت 26 اسمبلی حلقوں میں 25 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں