ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 29, 2024 3:14 PM

printer

ہریانہ میں جَن نائک جَنتا پارٹی اور آزاد سماج پارٹی اتحاد نے آج سِرسہ میں اپنا انتخابی منشور جاری کیا

ہریانہ میں جَن نائک جَنتا پارٹی اور آزاد سماج پارٹی اتحاد نے آج سِرسہ میں اپنا انتخابی منشور جاری کیا، جسے جَن سیوا پَتر کا نام دیا گیا ہے۔ ریاست کے سابق نائب وزیر اعلیٰ دُشیَنت چوٹالہ اور آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد نے چناؤ منشور جاری کیا۔

اِس موقع پر دُشیَنت چوٹالہ نے سابقہ مخلوط سرکار کے دورِ حکومت میں جَن نائک جَنتا پارٹی کی جانب سے کئے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیل پیش کی۔ اپنے انتخابی منشور کے ذریعے اِن پارٹیوں نے یہ وعدہ کیا ہے کہ اُن کی سرکار ہریانہ میں ہر فصل MSP پر خریدے گی۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کو نقصان ہونے پر 25 ہزار روپے فی ایکڑ کی شرح سے معاوضہ دیا جائے گا۔ چناؤ منشور کے مطابق بے روزگار افراد کو 11 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے۔

اِس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اَگنی ویروں کیلئے اعلیٰ تعلیم کا بندوبست کیا جائے گا اور ایک لاکھ خواتین کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں