ہریانہ میں انتخابی مہم عروج پر ہے اور مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما، ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریلیاں کر رہے ہیں۔ JJP لیڈر اور Dabwali کے امیدوار دِگ وجے چوٹالہ نے آج سرِسا میں ایک پریس کانفرنس کیا اور کہا کہ ریاست اِس بار ایک معلق اسمبلی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ البتہ انہوں نے واضح کیا کہ وہ BJP کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہُڈا نے آج سِرسا کے چوٹالہ گاؤں میں ایک میٹنگ سے خطاب کیا جہاں انھوں نے Dabwali حلقے کے کانگریس امیدوار Amit Sihag کی حمایت میں مہم چلائی۔
کماری شیلجا کی BJP میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی کی ایک سینئر اور ذمہ دار لیڈر ہیں۔
اسی دوران مرکزی وزیر اور BJP لیڈر منوہر لال نے آج Jagadhari میں Prabuddh سیملن میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہریانہ کی تاریخ بتاتی ہے کہ مرکز میں جس پارٹی کی سرکار ہوتی ہے، وہی پارٹی، ریاست میں سرکار بناتی ہے۔
ہریانہ میں اعلیٰ انتخابی افسر پنکج اگروال نے بتایا ہے کہ مثالی ضابطہ عمل کی خلاف ورزی سے متعلق شکایتوں کو، C-Vigil ایپ پر 100 منٹ کے اندر اندر دور کیا جارہا ہے۔ اِس ایپ کے ذریعے لوگ، شواہد کے طور پر آڈیو، ویڈیو اور فوٹوز اَپ لوڈ کرسکتے ہیں۔
انھوں نے مزید بتایا کہ شہریوں کی بیداری کی وجہ سے ہریانہ میں 16 اگست سے آج 22 ستمبر تک کُل 12 ہزار 11 شکایات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 11 ہزار 122 شکایات، جائز پائی گئیں اور ضابطوں کے مطابق اِس سلسلے میں مناسب کارروائی بھی انجام دے دی گئی ہے۔
ہریانہ کے اعلیٰ انتخابی افسر نے بتایا کہ کوئی بھی فرد یا سیاسی پارٹی اِس ایپ پر، مثالی ضابطہئ عمل کی خلاف ورزی سے متعلق کوئی شکایت درج کراسکتا ہے۔
یہ شکایات اِس ایپ پر انتخابی عمل کے دوران کسی بھی وقت درج کرائی جاسکتی ہے۔
انتخابی افسران C-Vigil ایپ کے ذریعے انتخابی سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھ رہے ہیں اور جہاں کہیں مثالی ضابطہئ عمل کی خلاف ورزی پائی جاتی ہے وہاں اِس کے روک تھام کی کارروائی بھی کی جارہی ہے۔
Site Admin | September 22, 2024 9:44 PM