ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 1, 2024 9:50 PM

printer

ہریانہ میں انتخابی مہم تیز ، وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ کانگریس ملک کو ذات پات اور مذہبی بنیاد پر بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے

ہریانہ اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ کی تاریخ کے قریب آنے کے ساتھ ہی انتخابی مہموں میں تیزی آگئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنما اپنے پارٹی امیدواروں کیلئے حمایت حاصل کرنے کی غرض سے کئی کئی ریلیاں اور روڈ شو کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور BJP کے سینئر رہنما جناب نریندر مودی نے آج فریدآباد کے نزدیک پل وَل ضلع میں Gadpuri ٹول پلازہ پر ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ کانگریس، ذات و مذہب کی بنیاد پر ملک کو بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ کانگریس کی سیاست، جھوٹے وعدوں تک ہی محدود ہے۔ جبکہ BJP کی سیاست، سخت محنت اور نتائج پر مبنی ہے۔
دوسری طرف سونی پت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے پارلیمانی رہنما اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے BJP پر آئینہ پر حملہ کرنے اور ملک کے مٹھی بھر ارب پتیوں کیلئے کام کرنے کا الزام لگایا۔
ہریانہ میں 90 اسمبلی سیٹوں کیلئے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جموں و کشمیر اور ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں