ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 12, 2024 9:51 AM

printer

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوجائے گا

ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوجائے گا۔ کاغذات کی جانچ کل ہوگی اور 16 ستمبر تک امیدواری واپس لی جا سکتی ہے۔

90 سیٹوں والی ہریانہ اسمبلی کے لیے 5 اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتیجوں کا اعلان 8 اکتوبر کو ہوگا۔

عام آدمی پارٹی نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی چوتھی فہرست جاری کی ہے۔

اِس فہرست میں 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے سونی پت سے دویندر گوتم کو جبکہ گُڑ گاؤں سے نشانت آنند کو امیدواری دی ہے۔ وہیں امبالہ چھاؤنی سے راج کور گل کو اور کرنال سے سنیل بیندل کو میدان میں اتارا گیا ہے۔

BJP نے ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے تین امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کی ہے۔

BJP نے روہتاش جانگڑا کو سرسہ سے جبکہ کنور سنگھ یادو کو مہندر گڑھ سے امیدواری دی ہے۔ وہیں ستیش فاگنا کو فرید آباد NIT سیٹ سے میدان میں اتارا گیاہے۔ ان ناموں کو BJP کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی جانب سے منظور کیا گیا۔

وہیں کانگریس نے بھی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے 40 امیدواروں پر مشتمل فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس رکنِ پارلیمنٹ رندیپ سنگھ سُرجے والا کے فرزند آدتیہ سُرجے والا، کیتھل اسمبلی سیٹ سے چناؤ لڑیں گے جبکہ چندر موہن،پنکچولہ سے پارٹی امیدوار ہوں گے۔

نرمل سنگھ کو امبالہ سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ رام نواس رارا، حصار اسمبلی حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ وہیں پردیپ نَروال کو بوانی کھیڑا حلقے سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔

وہیں کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے لیے بھی اپنے پانچ امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔

کانگریس نے بارہمولہ سیٹ سے میر اقبال، باندی پورہ سیٹ سے نظام الدین بھٹ اور اکھنور سیٹ سے اشوک بھگت کو امیدواری دی ہے۔ ان ناموں کو کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے قطعیت دی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں