ہریانہ سرکار نے آج ہونے والی Brajmandal Jalabhishek یاترا کے پیش نظر آج شام چھ بجے تک Nuh ضلعے میں انٹرنیٹ خدمات معطل کردی ہیں۔ Nuh کے ایس۔پی وجے پرتاپ سنگھ نے کہا یہ کہ انٹرنیٹ خدمات، سیکیورٹی اقدام کے طور پر معطل کی گئی ہیں اور ضلعے میں راستے کی منتقلی سے متعلق ایڈوائزریز جاری کی گئی ہیں۔
اس سے پہلے ہفتے کو ریواڑی رینج کے IG راجندر کمار نے Nalhareshwar مندر، Jhirkeshwar مندر اور Shrangeeshwar مندر کا معائنہ کیا تھا تاکہ انتظامات کا جائزہ لیا جا سکے اس کے علاوہ RAF کے عملے، ہریانہ پولیس اور ہوم گارڈ کے عملے کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا ہے۔ اس علاقہ کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔
Jalabhishek یاترا، Nalhareshwarمندر سے شروع ہوگی اور مختلف راستوں سے ہوکر گزرے گی اور آج Nalhareshwar مندر میں Jalabhishek یاترا ختم ہوجائے گی۔