July 21, 2024 9:46 PM

printer

ہریانہ سرکار نے، نوح ضلعے میں، یہ Brajmandal Jalabhishek یاترا کے پیش نظر آج شام 6 بجے سے کل شام 6 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں

ہریانہ سرکار نے، نوح ضلعے میں، یہ Brajmandal Jalabhishek یاترا کے پیش نظر آج شام 6 بجے سے کل شام 6 بجے تک انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں۔ پولیس سپرنٹنڈینٹ وجے پرتاپ نے بتایا کہ انٹرنیٹ خدمات، حفاظتی اقدامات کے طور پر معطل کی گئی ہیں اور ضلعے میں راستوں میں تبدیلی سے متعلق ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔کل ریواڑی رینج کے IG راجیندر کمار نے نَل ہریشور مندر، جھِرکھیشور مندر اور شرنگیشور مندر کا، انتظامات کے نظریے سے جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ RAF عملہ، ہریانہ پولیس اور ہوم گارڈ کا عملہ، بڑی تعداد میں تعینات کیا جائے گا اور ڈرون کیمروں کی مدد سے علاقے پر گہری نظر رکھی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں