ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 5, 2024 9:54 AM

printer

ہریانہ سرکار سبھی فصلوں کو، کم سے کم امدادی قیمت کے تحت لائے گی۔ اُس نے ایک ارب 33 کروڑ روپے کے، نہر کے پانی سے سینچائی کرنے کے بقایاجات کو معاف کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ہریانہ کے وزیراعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے ریاست میں سبھی فصلوں کی، کم سے کم امدادی قیمت MSP پر خریداری کا اعلان کیا ہے۔ کروکشیتر میں BJP کی ’وِجے شنکھ ناد‘ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، جناب سینی نے کہا کہ ریاستی سرکار،MSP پر  فی الحال 14 فصلوں کی خریداری کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی سرکار نے، نہر کے پانی سے کی جانے والی سینچائی کے بقایا جات کو معاف کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ اِن چارجز کو Abiana کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ ایک اَرب 33 کروڑ روپے کے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ BJP سرکار نے، Abiana نظام کو  ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس سے کسانوں کو 54 کروڑ روپے سالانہ کا فائدہ ہوگا۔

جناب سینی نے یہ اعلان بھی کیا کہ اُن کسانوں کو ایک ہفتے کے اندر اندر ایک اَرب 37 کروڑ روپے کے، زیر التوا معاوضے کی رقم بھی ادا کردی جائے گی، جن کی فصل کو روہتک، نوح، فتح آباد اور سِرسا میں قدرتی آفت کی وجہ سے نقصان پہنچا تھا۔ یہ رقم کسانوں کے کھاتوں میں بھیج دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب کسانوں کو، ٹیوب ویل کے نئے کنکشن کیلئے ملک میں کہیں بھی، تھری اسٹار موٹر خریدنے کی اجازت ہوگی۔ فی الحال ریاست میں تھری اسٹار موٹرس کی محض 10کمپنیوں کا اندراج ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری شعبے میں 40 ہزار اسامیوں کو پُر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں