ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 28, 2024 9:47 PM

printer

ہریانہ اور جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے اور ہریانہ میں واحد مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے سبھی سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔
جموں اور ہریانہ میں عوامی ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ امن اور اپنے بچوں کیلئے بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلوں میں بڑی تعداد میں ووٹنگ اِس بات کا ثبوت ہے۔ IIT، ایمس اور سرنگوں کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں سمیت تعلیم، صحت اور دیگر مختلف اداروں کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اِس بات کی یقین دہانی کرائی کہ آئندہ وقت میں جموں وکشمیر میں ترقی کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
جناب مودی نے کانگریس پر اِس بات کا الزام لگایا کہ اُس نے چار دہائیوں تک ایک عہدہ ایک پنشن کیلئے فوجی اہلکاروں کے کنبوں کو مجبور رکھا۔ جناب مودی نے کہا کہ 2014 میں حکومت تشکیل ہونے کے بعد اُن کی سرکار نے ایک عہدہ ایک پنشن کا نافذ کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب تک فوجیوں کے کنبے ایک لاکھ 20 ہزار کروڑ روپئے سے زیادہ حاصل کرچکے ہیں۔
ہریانہ کے حسار میں BJP کی جن آشیرواد ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اُس ریاست میں کبھی استحکام نہیں ہوسکتا جہاں کانگریس اقتدار میں ہے کیونکہ پارٹی جھوٹے وعدے کرتی ہے اور چناؤ کے بعد اُنہیں بھول جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ کانگریس ووٹوں کے علاوہ کچھ نہیں دیکھتی جبکہ BJP کمزوروں کی مدد کرتی ہے اور اُن کے خوابوں کو پورا کرنے کے اقدامات کرتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ BJP کسانوں کے مسائل کو حل کر رہی ہے جبکہ کانگریس کسانوں کو صرف ووٹ بینک کے طور پر دیکھتی ہے۔
2016 میں اِس دن بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن کے پار دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی سرجیکل اسٹرائیک کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کانگریس پر، اِس کا ثبوت دینے کیلئے بھارتی مسلح افواج کی معتبریت کے بارے میں سوال اٹھانے کا الزام لگایا۔
BJP کے رہنما اور مرکزی وزیر منوہر لال نے کہا کہ آئی این ڈی آئی اے بلاک نے ریاست میں شکست کے ڈر سے اتحاد نہیں بنایا ہے۔ عام آدمی پارٹی اور دیگر علاقائی پارٹیوں کے رہنماؤں نے اپنے اپنے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔ ہریانہ میں 90 رکنی اسمبلی کیلئے آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
جموں کے Bishnah میں اپنی پہلی چناؤ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر جموں وکشمیر کیلئے نہیں بلکہ باہر والوں کیلئے کام کر رہے ہیں۔
انھوں نے الزام لگایا کہ باہر کی کمپنیوں کو لاکر سبھی چھوٹے کاروبار کو تباہ کیا جارہا ہے۔
جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ اور ڈیموکریٹک پروگریسیو آزاد پارٹی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے دفعہ 370 کے معاملے پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ جموں وکشمیر میں آخری مرحلے کے تحت 40 اسمبلی حلقوں میں منگل کے روز ووٹ ڈالے جائیں گے۔
انتخابی کمیشن نے مہاراشٹر میں سبھی ووٹروں سے آئندہ ریاستی اسمبلی انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت کرنے اور جمہوریت کے جشن کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ چناؤ تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے مہاراشٹر کے دو روزہ دورے کے دوران، میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اعلیٰ انتخابی کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ انتخابی کمشنر گیانیش کمار اور سکھبیر سنگھ سَندھو پر مشتمل ٹیم نے اُن 11 سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی جنھوں نے کمیشن اور قانون نافذ کرنے والی مختلف ایجنسیوں کو اپنی درخواستیں پیش کی تھیں۔ ایجنسیوں کو ووٹنگ کے دوران سبھی ضروری سہولتیں دستیاب کرانے کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ جناب کمار نے کہا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر زیادہ سے زیادہ 950 ووٹروں کیلئے ووٹ دینے کی سہولت ہوگی۔ انھوں نے اِس بات کا بھی ذکر کیا کہ دیہی علاقوں کے پولنگ اسٹیشنوں پر 50 فیصد اور شہری علاقوں میں 100 فیصد ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں