ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

October 8, 2024 5:01 PM

printer

ہریانہ اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ ہریانہ میں اب تک چھیالیس، جبکہ جموں وکشمیر میں چھیاسی نتیجوں کا اعلان ہوچکا ہے۔

ہریانہ اور جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ انتخابی کمیشن نے اِس کیلئے وسیع انتظامات کئے ہیں۔ کمیشن نے اپنی ویب سائٹ www.eci.gov.in. کے ذریعے چناؤ کے نتیجے اور رجحانات دستیاب کرانے کیلئے ایک مضبوط اور محفوظ نظام قائم کیا ہے۔
جموں وکشمیر میں اب تک 46 نتیجوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بی جے پی نے 27 سیٹیں جیتی ہیں اور دو سیٹوں پر اُس کے امیدوار آگے چل رہے ہیں۔
جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کو 41 سیٹیں ملی ہیں اور ایک سیٹ پر اُسے سبقت حاصل ہے۔
کانگریس کے امیدواروں نے 6سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
بی جے پی امیدوار درشن کمار نے Basholi سیٹ جیت لی ہے، جبکہ پارٹی کے لیڈر رنبیر سنگھ پٹھانیا نے اودھم پور ایسٹ سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے امیدوار تنویر صادق سری نگر ضلع کے Zadibal حلقے سے چناؤ جیت گئے ہیں۔ اُدھر حضرت بل حلقے سے سلمان ساگر کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔ وہ نیشنل کانفرنس کے سرکردہ رہنما علی محمد ساگر کے صاحبزادے ہیں۔
کانگریس کے پیر زادہ محمد سعید اننت ناگ سیٹ سے چناؤ جیت گئے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے عبد المجید بھٹ نے اننت ناگ ویسٹ سیٹ جیت لی ہے۔
نیشنل کانفرنس کے نذیر احمد خان نے گریز حلقے میں ایک ہزار سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ نے بڈگام اور گاندربل دونوں ہی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
ہندواڑہ میں جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس کے سجاد غنی لون جیت گئے ہیں۔
اُدھر کانگریس کے سرکردہ لیڈر غلام محمد میر نے Dooru سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
اننت ناگ ضلع کی Srigufwara -Bijbehara سیٹ پر نیشنل کانفرنس کے بشیر احمد ویری نے، PDP کی سربراہ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی کے خلاف چناؤ جیت لیا ہے۔

 

ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی 22 ضلعوں میں 90 مراکز پر جاری ہے۔ آج کے نتیجوں سے ایک ہزار 31 امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ اب تک 46 نتیجوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ بی جے پی نے 25 سیٹیں جیتی ہے اور 25 سیٹوں پر ہی اُسے سبقت حاصل ہے۔
کانگریس نے 19 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے اور 16 سیٹیوں پر اُسے سبقت حاصل ہے۔
انڈین نیشنل لوک دَل کو دو سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔
خاتون پہلوان اور کانگریس کی امیدوار وِنیش پھوگاٹ نے Julana حلقے سے چناؤ جیت لیا ہے
بی جے پی کے امیدوار کرشن لال Midha نے Jind اسمبلی سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

BJP کے نکھِل مدن سونی پت اسمبلی حلقے میں جیت گئے ہیں۔
انڈین نیشنل کانگریس کے امیدوار آفتاب احمد نے Nuh سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
BJP کے لیڈر اور وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی نے Ladwa سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔
کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ بھوپیندر سنگھ ہڈا نے روہتک میں گڑھی سانپلا سیٹ جیت لی ہے۔
ہریانہ کے ریاستی وزیر مُول چند شرما بلبھ گڑھ میں آگے چل رہے ہیں۔
آزاد امیدوار Devendra Kadyan نے Ganaur سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں